دعائیہ سیٹ — Page 170
وَرَبَّ الشَّيْطِيْنِ وَمَا أَظَلَّتْ اور دکھ اور ایذا پہنچانے والوں کے اور جس کو انہوں نے بہکایا كُن لِى جَارًا مِنْ شَيْرِ خَلْقِكَ كُلِّهِمْ جَمِيعًا اپنی سب کی سب مخلوق کے شر سے مجھے بچائیو کہ ان میں سے کوئی بھی أَنْ يَفْرُطَ عَلَى أَحَدٌ مِّنْهُمْ أَوْ أَنْ يَبْغِى عَلَى عَزَّ جَارُكَ مجھ پر زیادتی کرے یا سرکشی کرے تیری پناہ زبردست ہے وَجَلَّ ثَنَاءُ كَ وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ وَلَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ اور تیری تعریف بڑی ہے اور نہیں کوئی معبود سوا تیرے نہیں کوئی معبود مگر تو ہی ہے (جامع ترمذی کتاب الدعوات باب 3523۔91) شیطانی اثرات سے بچنے کی دعا اَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ غَضَبِهِ وَعِقَابِهِ میں پناہ مانگتا ہوں اللہ تعالیٰ کے کامل کلمات کے ساتھ اس کے غضب سے اور ا سکے عذاب سے وَشَرْ عِبَادِهِ وَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ أَنْ تَحْضُرُونِ اور اس کے بندوں کے شر سے اور شیطانوں کے ایذا دینے اور چھیڑ چھاڑ کرنے سے (جامع ترمذی كتاب الدعوات (3528) 170