دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 102 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 102

صبر و استقامت کی دُعا رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَإِسْرَافَنَا فِي أَمْرِنَا اے ہمارے رب العزت تو ہمیں بخش دے ہمارے گناہ اور ہمارے معاملہ میں ہماری زیادتیاں وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ اور ثابت رکھ ہمارے قدم اور ہماری مددفرما کا فرقوم کے مقابلہ میں۔(سورة ال عمران آیت 148) دوزخ سے پناہ مانگنے کی دُعا رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلًا سُبْحَنَكَ اے ہمارے رب العزت تو نے یہ ( کارخانہ دنیا) بے فائدہ نہیں بنایا۔تو پاک ہے فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ رَبَّنَا إِنَّكَ مَنْ تُدْخِلِ النَّارَ پس ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔اے ہمارے رب العزت ، یقیناً جسے تو نے آگ میں داخل کیا فَقَدْ أَخْزَيْتَهُ، وَمَا لِلظَّلِمِيْنَ مِنْ أَنْصَارٍ تو یقیناً تُو نے اسے رسوا کر دیا اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں۔(سورة ال عمران آیت 193-192) 102