دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 86 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 86

أَمَّا بَعْدُ فَأَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ اس کے بعد میں پناہ مانگتا ہوں اللہ تعالیٰ کے حضور شیطان مردود سے بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ اللہ تعالیٰ کے نام سے شروع کرتا ہوں جو بن مانگے دینے والا بار بار رحم کرنے والا ہے 1 يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ اے لوگو! اپنے رب کا تقوی اختیار کر وجس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالاً كَثِيرًا وَنِسَاءً ج اور اسی سے اس کا جوڑا بنا یا اور پھر ان دونوں میں سے مردوں اور عورتوں کو بکثرت پھیلا دیا وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ ط اور اللہ سے ڈرو جس کے نام کے واسطے دے کر تم ایک دوسرے سے مانگتے ہو اور رحموں کے تقاضوں) کا بھی خیال رکھو۔إنَّ اللهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا (سورة النساء : 2) یقینا اللہ تم پر نگران ہے 2 - يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍج اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کا تقوی اختیار کرو اور ہر جان یہ نظر رکھے کہ وہ کل کے لئے کیا آگے بھیج رہی ہے۔وَاتَّقُوا اللهَ إِنَّ اللهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ (سورة الحشر : 19) 86