دعائیہ سیٹ — Page 65
دعاء قنوت اللهُمَّ إِلا نَسْتَعِيْنُكَ وَنَسْتَغْفِرُكَ وَنُؤْمِنُ بِكَ اے اللہ تعالیٰ ہم تجھ سے مدد چاہتے ہیں اور تیری بخشش چاہتے ہیں اور ہم تجھ پر ایمان لاتے وَنَتَوَكَّلْ عَلَيْكَ وَنُثْنِي عَلَيْكَ الْخَيْرَ وَنَشْكُرُكَ ہیں اور بھروسا رکھتے ہیں تجھ پر اور ہم خو بیاں بیان کرتے ہیں تیری اور شکر کرتے ہیں تیرا وَلَا تَكْفُرُكَ وَنَخْلَعُ وَنَتْرُكُ مَنْ يَفْجُرُكَ اور نہیں ناشکری کرتے تیری اور ہم قطع تعلق کرتے اور چھوڑتے ہیں اس کو جو نا فرمانی کرے تیری اللَّهُمَّ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَلَكَ نُصَلِّي وَنَسْجُدُ اے اللہ تعالیٰ ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تیرے لئے ہم نماز پڑھتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں وَإِلَيْكَ نَسْعَى وَتَحْفِدُ وَنَرْجُوا رَحْمَتَكَ اور تیری طرف ہم دوڑتے ہیں اور کھڑے ہوتے ہیں اور ہم امید وار ہیں تیری رحمت کے اور وَنَخْشَى عَذَابَكَ إِنَّ عَذَابَكَ بِالْكُفَّارِ مُلْحِقِّط ڈرتے ہیں تیرے عذاب سے یقیناً تیرا عذاب کفار کو پہنچنے والا ہے۔(تحفه الفقها باب صلوة الوتر و تفسير القرطبي سورة آل عمران آیت نمبر (128) 65