دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 64 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 64

نماز کے آخری قعدہ میں تشہد ، درود شریف اور دعاؤں کے بعد کئے جاتے ہیں اور ان میں تسبیحات سجدہ پڑھی جاتی ہیں۔ان کے بعد بیٹھ کر سلام پھیرا جاتا ہے۔سجدہ سہو کرنے سے دراصل اس اقرار کی طرف اشارہ ہوتا ہے کہ بھول چوک اور ہر قسم کے نقص سے صرف اللہ تعالیٰ کی ذات پاک ہے انسان کمزور ہے اس کی اس غلطی سے درگذر فر ما یا جائے۔نماز وتر وتر طاق کو کہتے ہیں اور اس سے مراد یہ ہے کہ عشاء کی نماز کے بعد کم از کم تین رکعت نماز پڑھی جائے۔یہ نماز واجب ہے۔وتر کی ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد علی الترتیب سورۃ اعلیٰ سورۃ کافرون اور سورۃ اخلاص پڑھنا مسنون ہے۔تا ہم کوئی دوسری سورۃ بھی پڑھی جاسکتی ہے۔وتر کی تیسری رکعت کے بعد دعائے قنوت پڑھنا مسنون ہے۔نماز وتر پڑھنے کا وقت عشاء کے بعد سے صبح صادق تک ہے۔رات کے آخری حصہ میں نماز تہجد کے بعد پڑھے۔اگر پچھلی رات نہ اٹھنے کا خوف ہو تو نماز عشاء کے بعد ہی وتر پڑھنا بہتر ہے۔اس نماز وتر کی تین رکعتیں ہیں خواہ اکٹھی پڑھے یا دورکعت پڑھ کر اور سلام پھیر کر تیسری رکعت الگ پڑھ لے اور وتروں کی تیسری رکعت میں اللہ اکبر کہہ کر رکوع کرنے سے پہلے یا رکوع کرنے کے بعد سیدھے کھڑے ہو کر یہ دعائے قنوت پڑھے۔64