دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 52 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 52

نسمع سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَة اللہ تعالیٰ نے اس کی سنی جس نے اس کی تعریف کی (سنن ابی داود کتاب الوتر باب القنوت في الصلوة) متحمید رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ حَمَّدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكَافِيهِ اے ہمارے رب العزت سب تعریف تیرے ہی لئے ہے۔وہ تعریف جو نہایت زیادہ اور پاک جس میں برکت ہو (بخاری کتاب الاذان باب فضل اللهم ربنا لك الحمد) اس کے بعد اللہ اکبر کہہ کر سجدہ میں جائے اور سجدہ کی تسبیح تین بار یا زیادہ طاق بار پڑھے۔سُبْحَانَ رَبِّي الأعلى پاک ہے میرا رب جو بڑی شان والا ہے۔(ابو داؤد کتاب الصلوۃ باب مقدار الركوع والسجود) 52