دعائیہ سیٹ — Page 39
نماز کی پانچویں شرط : نیت صحت نماز کے لئے نیت بھی ضروری ہے ، نیت کے معنے ارادہ کے ہیں۔نماز شروع کرتے وقت دل میں یہ ارادہ ہونا چاہئے کہ وہ کس وقت کی ہے کیونکہ جس نماز کی نیت ہوگی وہی اس کی نماز ہوگی۔نیت کا تعلق دل سے ہے اس لئے دل میں یہ طے ہونا چاہئے کہ وہ کس وقت کی اور کتنی رکعت نماز شروع کرنے لگا ہے، نیت میں خلوص کا مضمون بھی موجود ہے۔اگر انسان خدا کی خاطر نماز پڑھے گا تو اُس کی نماز خدا کے حضور مقبول ہوگی اور اگر وہ دکھاوے یا کسی اور کے ڈر سے یا خوش کرنے کے لئے نماز پڑھے گا تو خدا تعالیٰ کے دربار سے اُسے کچھ نہیں ملے گا۔الغرض تمام دینی اعمال کا دارو مدار ظاہری اور باطنی طور سے نیت پر ہے۔اسی لئے خدا تعالیٰ کے حضور ہر ایک کے اعمال اسی میزان کے مطابق ناپے جائیں گے اور ہر ایک اسی کے مطابق بدلہ پائے گا۔جرابوں پر مسح کرنا اگر وضو کر کے جرابیں پہنی گئی ہوں تو اس کے بعد وضو کرتے وقت جرا ہیں اُتارنا اور پاؤں دھونا ضروری نہیں بلکہ بصورت اقامت ایک دن رات اور بصورت سفر تین دن رات اُن پر مسح ہو سکتا ہے۔یہ مدت جرابیں پہننے کے وقت سے نہیں بلکہ وضوٹوٹنے کے وقت سے شروع ہوگی۔جب تک جرا ہیں استعمال کے قابل ہوں ان پر مسح کیا جاسکتا ہے۔39