دعائیہ سیٹ — Page 32
لوگ دکھاوے کی نماز پڑھتے ہیں۔(سورۃ الماعون آیات 5 تا 7) 12۔نمازی خدا تعالیٰ کے سامنے عاجز بندے کی طرح کھڑا ہوا اور رکوع میں انکساری کے ساتھ جُھک جائے۔سب سے بڑا انکسار سجدے میں کرے جو بہت ہی عاجزی کی حالت ہے۔13۔نماز پڑھنے میں دل لگے یا نہ لگے ہمیشگی اختیار کرے۔کسی وقت بھی نماز نہ چھوڑے بغیر شرعی عذر کے ترک نہ کرے جان بوجھ کر نماز چھوڑنے والا کافر ہے اور احمدی امام کے پیچھے نماز پڑھے اور باجماعت نماز پڑھنے کی عادت ڈالے۔14۔آنحضرت سالی کی تم نے فرمایا کہ بچوں کو سات سال کی عمر میں نماز پڑھنے کا حکم دو اور دس سال کی عمر میں اگر مار کر بھی نماز پڑھانی پڑے تو پڑھاؤ۔(سنن ابی داؤد - کتاب الصلوۃ باب متى يؤمر الغلام بالصلوة - 01 / 133 ) | 15۔تمام نماز کو سمجھ کر اور سوچ کر پڑھے۔تسلی اور تسکین کے ساتھ پڑھے۔جتنے عربی الفاظ پڑھے جاتے ہیں ان سب کے مطلب معنے کو سمجھے۔شرایط نماز نماز کو صیح اور مکمل طور پر ادا کرنے کے لئے چند باتوں کا پہلے کرنا ضروری ہے ، جن کو شرائط نماز کہتے ہیں۔وہ پانچ یہ ہیں: 1۔وقت 2 طہارت 3۔پردہ پوشی 4- قبلہ 5 - نیت 32