دعائیہ سیٹ — Page 27
بسم الله الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم نماز کیا ہے؟ یہ ایک نعمت ہے، یہ ایک دعا ہے۔اس کا پڑھنا ہم پر فرض ہے۔اللہ تعالیٰ کا ہم پر یہ احسان ہے۔اس کے باعث ہماری مشکلات اور ہمارے گناہ دور ہوتے ہیں۔یہ ہم کو بے حیائی اور نا پسندیدہ حرکات اور لغویات سے روکتی ہے اور یہ مومن کی روحانی غذا اور مومن کا معراج ہے۔نماز کے بارے میں چند صیحتیں 1۔نماز پڑھنے والا جس وقت نماز کے لئے کھڑا ہو، اپنی توجہ کو اللہ تعالیٰ کے حضور کرے اور تعین کرے کہ میں بارگاہ الہی میں حاضر ہوں کیونکہ حدیث شریف میں آیا ہے کہ جب جبرائیل علیہ السلام نے آنحضرت مصلای شمالی تم سے نماز کے معنی دریافت کئے تو آپ نے ارشاد فرمایا۔أن تعبد الله كَأَنَّكَ تَرْهُ فَإِن لَّمْ تَكُنْ تَرَهُ فَإِنَّهُ يَرَكَ (صحیح البخاری کتاب الایمان باب سوال جبريل النبي الله عن الايمان والسلام والاحسان وعلم الساعة) یعنی تو اللہ تعالیٰ کی عبادت اس طرح کر کہ گویا تو اس کو دیکھتا ہے پس اگر تو اس کو 27