دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 253 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 253

آنحضرت صلی لا یہ تم پر درود بھیجنے سے دعا قبول ہونے کی حقیقت انعام دینے کا یہ بھی ایک طریق اور رنگ ہوتا ہے کہ اپنے پیارے اور محبوب کی وساطت اور وسیلہ سے دیا جائے۔خدا تعالیٰ نے آنحضرت صلی ایام کو تمام انعامات کا وارث کرنے اور سب سے بڑا رتبہ عطا کرنے کے لئے اس طریق سے بھی کام لیا ہے کہ جو لوگ آنحضرت صلی اینم پر درود بھیج کر دعا مانگیں گے ان کی دعائیں زیادہ قبول ہوں گی۔دنیا میں کونسا انسان ہے جسے خدا تعالیٰ کی ضرورت نہیں ہر ایک کو ہے اس لئے ہر ایک ہی اپنی مصیبت کے دور ہونے اور حاجت کے پورا ہونے کے لئے خدا تعالیٰ سے دعا کرے گا اور جب دعا کرے گا تو اگر چہ وہ پہلے آنحضرت سیل یا پیام پر درود بھیجنے کا عادی نہ ہوگا لیکن اپنی دعا کے قبول ہونے کے لئے درود بھیجے گا۔جو آنحضرت صلی اینم کی ترقی درجات کا موجب ہوگا اور اس طرح اسے بھی انعام مل جائے گا۔غرض خدا تعالیٰ نے اپنے بندوں کی دعائیں قبول کرنے کے لئے ایک بات یہ بھی بیان کی ہے کہ آنحضرت سالم پر درود بھیج کر پھر دعا کی جائے اور یہ کوئی ناروا بات نہیں یہ اسی طرح کی ہے کہ جو محبوب سے اچھا سلوک کرتا ہے وہ بھی محب کا محبوب ہو جاتا ہے۔253