دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 250 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 250

اس عورت کو دیکھا اپنے بچہ کی محبت سے کس طرح بیتاب ہو رہی تھی۔اللہ تعالیٰ کو اپنے بندوں سے اس سے بھی زیادہ محبت اور پیار ہے تو خدا تعالیٰ کی محبت انسانوں کی محبت سے بہت زیادہ ہے پس جس طرح اگر کوئی کسی انسان سے محبت کرتا ہے تو اس کے محب کے دل میں اس کی بھی محبت اور الفت پیدا ہو جاتی ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ کے بندوں پر اگر کوئی احسان ، مروت اور رحم کرے تو اللہ تعالیٰ بھی اس پر رحم کرتا ہے۔دعاؤں کی قبولیت کا ایک طریق تو دعاؤں کی قبولیت کا ایک طریق یہ بھی ہے کہ جب کوئی اہم معاملہ در پیش ہو اور اس کے لئے دعا کرنی ہو تو اس وقت کسی ایسے انسان کے جو کسی قسم کے دکھ اور تکلیف میں ہود کھ کو دور کیا جائے۔یا دور کرنے کی کوشش کی جائے جب کوئی شخص خدا تعالیٰ کے کسی بندے سے ایسا سلوک کرے گا تو اس کی وجہ سے خدا تعالیٰ اس کے دکھ کو دور کر دے گا۔کیونکہ اس نے اس کے ایک بندہ کا دکھ دور کیا تھا۔یہ بہت اعلیٰ طریق ہے دعا کرنے سے پہلے کوئی ایسا شخص تلاش کرنا چاہئے۔جو کسی مصیبت اور تکلیف میں ہو۔خواہ وہ تکلیف جانی ہو یا مالی۔عزت کی ہو یا آبرو کی کسی قسم کی ہو تم کوشش کرو کہ دور ہو جائے آگے دور ہو یا نہ ہو اس کے تم ذمہ دار نہیں ہو۔تم اپنی ہمت اور کوشش کے مطابق زور لگا دو۔اس کے بعد خدا تعالیٰ کے حضور جاؤ اور جا کر اپنے مدعا کے لئے دعا کرو۔اس طریق کی دعا بہت حد تک قبول ہو جائے گی۔تم خدا تعالیٰ کے کسی بندے کی تکلیف کو دور کرنے کے لئے جس قدر توجہ کرو گے خدا تعالیٰ تمہاری تکلیف دور کرنے کے لئے اس سے بہت 250