دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 197 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 197

آڑے وقت کی دعا اے میرے محسن اور میرے خدا! میں ایک تیرا نا کارہ بندہ پر معصیت اور پر غفلت ہوں۔تو نے مجھ سے ظلم پر ظلم دیکھا اور انعام پر انعام کیا اور گناہ پر گناہ دیکھا اور احسان پر احسان کیا۔تو نے ہمیشہ میری پردہ پوشی کی اور اپنی بے شمار نعمتوں سے مجھے تمتع کیا۔سو اب بھی مجھ نالائق اور پر گناہ پر رحم کر اور میری بے باکی اور ناسپاسی کو معاف فرما اور مجھ کو میرے اس غم سے نجات بخش کہ بجز تیرے چارہ گر کوئی نہیں۔آمین ثم آمین۔( مکتوبات احمد یہ جلد دوم ص 10) اکیلے وقت کی دعا اے میرے خدا میری فریاد سن کہ میں اکیلا ہوں اے میری پناہ اے میری سپر۔اے میرے پیارے مجھے ایسا مت چھوڑ میں تیرے ساتھ ہوں اور تیری درگاہ پر میری روح سجدہ میں ہے۔(سیرة مسیح موعود از یعقوب علی عرفانی ص 573) فنافی اللہ ہونے کی دعا اے رب العالمین تیرے احسانوں کا میں شکر ادا نہیں کرسکتا۔تو نہایت ہی رحیم و کریم ہے اور تیرے بے غایت مجھ پر احسان ہیں۔میرے گناہ بخش تا میں ہلاک نہ ہو جاؤں میرے دل میں اپنی خالص محبت ڈال تا مجھے زندگی حاصل ہو اور میری پردہ پوشی 197