دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 164 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 164

(2) اللَّهُمَّ اكْفِنِي بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ اے اللہ تعالیٰ تو مجھ کو بچا اپنے حلال کے ساتھ اپنے حرام سے وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ اور لا پرواہ کر دے مجھ کو اپنے فضل سے اپنے غیر سے (جامع ترمذی کتاب الدعوات باب فى الدعاء النبي 3486) چاند دیکھنے کی دعا اللَّهُمَّ أَهِلَّهُ عَلَيْنَا بِالْآمَنِ وَالْإِيْمَانِ اے اللہ تعالیٰ دکھا ہم کو یہ چاند امن اور ایمان کے ساتھ وَالسَّلَامَةِ وَالْإِسْلَامِ رَبِّي وَرَبُّكَ اللهُ اور سلامتی اور اسلام کے ساتھ میرا رب العزت اور تیرا رب العزت اللہ تعالی ہی ہے الدارمی۔کتاب الصوم باب ما يقال عند روية الهلال۔1626) روزہ کھولنے کی دعائیں (1) ذَهَبَ الظُّمُأَ وَابْتَلتِ الْعُرُوقُ وَثَبَتِ الْأَجْرُانَ شَاءَ اللهُ پیاس جاتی رہی اور رگیں تر و تازہ ہو گئیں اور اجر ثابت ہو گیا اگر خدا تعالیٰ چاہے۔(سنن ابو دائود۔کتاب الصوم - باب القول عند الافطار 2010) 164