دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 148 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 148

غصہ اور طیش کے شر سے بچنے کی دعا اللّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي وَاذْهِبْ غَيْظَ قَلْبِي اے اللہ تعالیٰ میرے گناہ بخش دے اور دور کر دے غصہ میرے دل کا وَاجِرْنِي مِنْ مُضِلَّاتِ الْفِتَنِ مَا أَحْيَيْتَنَا اور پناہ میں لے لے مجھے دھتکارے ہوئے شیطان سے جب تک تو ہمیں زندہ رکھے۔(مسند احمد بن حنبل - کتاب باقی مسند الانصار حدیث ام سلمہ زوج النبی۔25408) دشمن قوم سے بچاؤ کی دعا اللهم إنا نجعلكَ فِي نُحُوْرِهِمْ وَنَعُوْذُبِكَ مِنْ شُرُوْرِهِمْ اے اللہ تعالیٰ ہم کرتے ہیں تجھے مقابلہ میں ان کافروں کے اور پناہ مانگتے ہیں تیری ان کی شرارتوں سے۔(سنن ابو دائود۔کتاب الصلو قباب ما يقول الرجل اذا خاف قوماً 1314) حملہ اور مقابلہ کرنے کی دعا اللَّهُمَّ أَنْتَ عَضُدِى وَنَصِيرِى بِكَ اے اللہ تعالیٰ تو ہی میرا بازو ہے اور میرا مددگار ہے تیری مدد سے چلتا پھرتا ہوں 148