دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 143 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 143

وأنتَ الشَّافِي لَا شِفَاءَ إِلَّا شِفَاءُ كَ تو ہی شفا دینے والا ہے کوئی شفا نہیں مگر وہی جو تیری جناب سے ہے شِفَاءَ لَا يُغَادِرُ سَقَمًا وہ شفادے جو ذرہ بھی بیماری نہ چھوڑے (صحیح بخاری کتاب المرضى باب دعاء العائد للمريض۔5243) میت پر پڑھنے کی دعا اللهُمَّ اغْفِرْ لِفُلَانٍ وَارْفَعْ دَرَجَتَهُ فِي الْمَهْدِيَّيْنَ اے اللہ تعالیٰ (متوفی کا نام لے) کو بخش دے اور اس کا درجہ ہدایت پانے والوں میں بلند فرما وَاخْلُفْهُ فِي عَقِبِهِ فِي الْغَبِرِينَ وَاغْفِرْ لَنَا اور کوئی اس کا جانشین مقرر فرما اس کے پسماندگان میں سے اور بخش دے ہم کو وَلَهُ يَارَبِّ الْعَلَمِيْنَ وَافْسَحْ لَهُ فِي قَبْرِهِ وَنَوْرُ لَهُ فِيهِ اور اس کو اے رب العالمین اور اس کے لئے اس کی قبر کو کشادہ فرما اور روشنی فرما اس کی قبر میں (صحیح مسلم باب فی اغماض الميت و الدعاء له اذا حضر۔1528) 143