دعائیہ سیٹ — Page 137
وَأَبُوءُ لَكَ بِذَنْبِي فَاغْفِرْ لِي اور اقرار کرتا ہوں اپنے قصور کا پس تو میری مغفرت فرما فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ کیونکہ کوئی نہیں بخش سکتا گناہوں کو سوائے تیرے اعُوذُبِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ میں تیری پناہ میں آتا ہوں اس کام کی برائی سے جو میں نے کیا آپ نے فرمایا جو اس دعا کو دن کے وقت مانگے ،اس پر یقین رکھتے ہوئے اور اسی دن مرجائے شام ہونے سے پہلے تو وہ جنتیوں میں سے ہوگا اور جو اسے رات کے وقت مانگے اور وہ اس پر یقین رکھنے والا ہو پس وہ صبح ہونے سے پہلے مرجائے تو وہ جنتیوں میں سے ہوگا۔(صحیح بخاری کتاب الدعوات باب افضل الاستغفار۔5848) نیند سے جاگنے کی دعا الْحَمْدُ للهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا آمَا تَنَاوَ إِلَيْهِ النُّشُورُ سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں جس نے ہم کو ہمارے مرنے کے بعد زندہ کیا اور اسی کی طرف اٹھ کر جانا ہے۔(صحیح بخاری کتاب الدعوات باب ماذا يقول اذا اصبح 5849) 137