دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 122 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 122

اہل وعیال کے متقی ہونے کی دُعا رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا اے ہمارے رب العزت ہماری بیویوں اور ہماری اولاد کی طرف سے قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا ہمیں آنکھوں کی ٹھنڈک عطا کر اور ہمیں متقیوں کے لئے امام بنا۔(سورة الفرقان آیت 75) جنت کے وارث ہونے کی دُعا رَبِّ هَبْ لِي حُكْمًا وَالْحِقْنِي بِالصَّلِحِينَ اے میرے رب العزت عطا کر مجھے قوت فیصلہ اور مجھے نیکوں میں شامل فرما وَاجْعَلْ لِي لِسَانَ صِدْقٍ فِي الْآخِرِينَ اور پچھلوں میں میرا ذکر خیر قائم فرما وَاجْعَلْنِي مِنْ وَرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيمِ اور مجھے نعمتوں والی جنت کے وارثوں میں سے بنا۔(سورة الشعراء آیت 84,85,86) 122