دعائیہ سیٹ — Page 121
بخشش و رحم کی دُعا رَبَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّحِمِينَ اے ہمارے رب العزت ہم ایمان لائے پس ہمیں بخش دے اور رحم فرما ہم پر اور تو سب رحم کر نیوالوں سے بہتر ہے۔(سورۃ المؤمنون آیت 110) مغفرت کی دُعا ربِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاَنْتَ خَيْرُ الرَّحِمِينَ اے ہمارے رب العزت ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما اور تو تمام رحم کرنے والوں سے بہتر ہے۔(سورة المؤمنون آیت (119) عذاب جہنم سے بچنے کی دُعا رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ إِنَّ عَذَابَهَا اے ہمارے رب العزت ہٹا دیجیو ہم سے جہنم کا عذاب یقیناً اس کا عذاب كَانَ غَرَامًا ۖ إِنَّهَا سَاءَتْ مُسْتَقَرًّا وَمُقَامًا بڑی چٹی ہے اور یقینا وہ ٹھہرنے میں اور قیام کرنے میں بہت بری ہے۔(سورة الفرقان آیت 66تا67) 121