دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 120 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 120

مبارک مقام پر اترنے کی دُعا ربِّ انْزِلْنِي مُنْزَلًا مُّبَرَكَا وَ أَنْتَ خَيْرُ الْمُنْزِلِينَ اے میرے رب العزت مجھے مبارک مقام پر اتار اور تو سب اتارنے والوں میں سے بہتر ہے۔(سورة المؤمنون آیت 30) ظالموں سے بچنے کی دُعا رَّبِّ إِمَّا تُرِيَتِى مَا يُوعَدُونَ رَبَّ فَلَا تَجْعَلْنِي فِي الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ اے میرے رب العزت اگر تو مجھے دکھا دے جس کا کہ وہ وعدہ دیئے جاتے ہیں اے رب العزت تو مجھے ظالم لوگوں میں سے نہ بنائیو۔(سورة المؤمنون آیات 94 95) وساوس شیاطین کو دُور کرنے کی دُعا رَّبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَتِ الشَّيْطِيْنِ وَأَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَنْ تَحْضُرُوْنِ اے میرے رب العزت میں شیطانوں کے وسوسوں سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔اور اس سے بھی پناہ چاہتا ہوں اے میرے رب العزت کہ وہ میرے پاس آویں۔(سورة المؤمنون آیت 98 99) 120