دعائیہ سیٹ — Page 62
نماز کے بارے میں چند ضروری باتیں 1۔اگر نماز کی صرف دورکعات پڑھنی ہیں تو پھر دوسری رکعت کے تشہد کے بعد درود اور دعائیں پڑھ کر سلام پھیر دے۔2۔اگر نماز کی تین رکعتیں پڑھنی ہیں تو دوسری رکعت میں صرف تشہد پڑھ کر اور اللہ اکبر کہ کر کھڑا ہو جائے تیسری رکعت کے قیام میں صرف سورۃ فاتحہ پڑھے اور رکوع اور سجود سے فارغ ہو کر تشہد وغیرہ پڑھ کر نماز ختم کرے۔3۔اگر نماز فرض کی چار رکعتیں پڑھنی ہیں تو پہلی دو رکعت پڑھ کر تشہد کے لئے بیٹھ جائے اور تیسری اور چوتھی رکعت کے قیام میں صرف سورۃ فاتحہ پڑھے ( تیسری رکعت میں تشہد کے لئے نہ بیٹھے۔جب تک چوتھی رکعت نہ پڑھ لے) چوتھی رکعت کے سجدوں کے بعد تشہد وغیرہ پڑھے اور سلام پھیرے۔4۔نماز میں رکوع سے فارغ ہو کر کھڑا ہو کر جب سجدہ میں جائے تو گھٹنے زمین پر پہلے رکھے۔5۔نماز میں اگر کچھ بھول جائے یا کسی قسم کی کمی یا زیادتی ہو تو یقینی حصہ سے نماز پوری کرے اور سلام سے پہلے دوسجدات سہو کرے۔6۔نفل یا سنت اگر چار رکعت بھی پڑھے تو ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے ساتھ کوئی دوسری سورۃ ضرور پڑھے۔7۔امام سورۃ فاتحہ اور دوسری سورۃ پڑھنے کے لئے بسم اللہ الرحمن الرحیم خواہ سراً 62