دعائیہ سیٹ — Page 290
کرے۔طواف عشق الہی کی نشانی ہے اور اس کے معنے یہ ہیں کہ گویا مرضاتِ اللہ ہی کے گرد طواف کرنا چاہئے اور کوئی غرض باقی نہیں۔( ملفوظات جلد پنجم ص 103) اصل بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بہت سے احکام دیتے ہیں۔بعض اُن میں سے ایسے ہیں کہ ان کی بجا آوری ہر ایک کو میسر نہیں ہے۔مثلاً حج۔یہ اس آدمی پر فرض ہے۔جسے استطاعت ہو۔پھر راستہ میں امن ہو۔پیچھے جو متعلقین ہیں۔اُن کے گزارہ کا بھی معقول انتظام ہو اور اسی قسم کی ضروری شرائط پوری ہوں تو حج کر سکتا ہے۔ایسا ہی زکوۃ ہے۔یہ وہی دے سکتا ہے جو صاحب نصاب ہو۔( ملفوظات جلد دوم ص 59) 290