دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 269 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 269

1۔یہ پانچ ارکانِ اسلام جن کا اوپر کی حدیث شریف میں ذکر ہے یعنی صدق دل سے کلمہ طیبہ کی شہادت دینا۔نماز قائم کرنا۔زکوۃ ادا کرنا۔خانہ کعبہ کا حج کرنا اور ماہِ رمضان کے روزے رکھنا، مسلمانوں پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے فرض کئے گئے ہیں۔2۔مسلمانوں کو ان احکام کی بجا آوری سے جسمانی اور روحانی دونوں فائدے ہوتے ہیں۔3۔اسلام کے یہ پانچ ارکان ایمان والوں کو نجات دلانے کا ذریعہ ہیں۔جو ان پر اخلاص کے ساتھ عمل کرتے ہیں ان کو آخرت کی تکلیف و مصیبت سے نجات ملتی ہے۔5۔جو لوگ ان احکام پر ایمان نہیں رکھتے اور ان پر عمل نہیں کرتے وہ مسلمان نہیں کہلا سکتے۔کلمہ طیبہ کی حقیقت 1 - لَا إِله إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ کو کلمہ طیبہ کہتے ہیں۔یہ اسلام کا سب سے پہلا رکن ہے۔مذہب اسلام کا تمام خلاصہ اس کلمہ میں درج ہے۔2۔ہر مسلمان پر اس کلمہ کو سچے دل کے ساتھ زبان سے پڑھنا اور اس پر عمل کرنا فرض ہے۔3۔اللہ تعالیٰ پر سچا اعتقاد رکھنا ، اس کے احکام کی پیروی کرنا ، ہر وقت اس کی طرف متوجہ رہنا اور تمام باتوں پر احکام الہی کو مقدم رکھنا کلمہ طیبہ کا خلاصہ ہے۔4۔یہ کلمہ روحانی زندگی کے حاصل کرنے کا عظیم الشان گر ہے، اس کو سچے دل سے 269