دعائیہ سیٹ — Page 196
سجدہ نماز کی دعا يَا أَحَبَّ مِنْ كُلِّ مَحْبُوبِ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي وَأَدْخِلْنِي فِي اے محبوب سے زیادہ محبت کرنے والے میرے گناہ بخش دے اور مجھے اپنے عِبَادِكَ الْمُخْلِصِينَ مخلص بندوں میں داخل فرما (مکتوبات احمد جلد دوم صفحہ 535) خط بنام چوہدری رستم علی صاحب 15 فروری 1888 دعا ماہ صیام النبی یہ تیرا ایک مبارک مہینہ ہے اور میں اس سے محروم رہا جاتا ہوں اور کیا معلوم کہ آئندہ سال زندہ رہوں یا نہ۔یا ان فوت شدہ روزوں کو ادا کر سکوں یا نہ۔( ملفوظات جلد دوم ص 563) دشمنوں کے لئے دعا میرا تو یہ مذہب ہے کہ دعا میں دشمنوں کو بھی باہر نہ رکھے۔جس قدر دعا وسیع ہوگی اسی قدر فائدہ دعا کرنے والے کو ہوگا اور دعا میں جس قدر بخل کرے گا اسی قدر اللہ تعالیٰ کے قرب سے دور ہوتا جاوے گا اور اصل تو یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے عطیہ کو جو بہت وسیع ہے جو شخص محدود کرتا ہے اس کا ایمان بھی کمزور ہے۔( ملفوظات جلد اول ص 353) 196