دعائیہ سیٹ — Page 169
الَّذِي انْزَلْتَ وَبِنَبِيَّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ جو تو نے اتاری اور تیرے نبی پر ایمان لایا جو تو نے بھیجا۔(صحیح بخاری کتاب الدعوات باب اذا بات طاهرا او فضله۔6311) سوکر اٹھنے کی دعا الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَا تَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ سب تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے ہمیں زندہ کیا بعد اس کے کہ اس نے ہمیں مارا اور اس کی طرف ہی لوٹنا ہے (صحیح بخاری کتاب الدعوات باب وضع اليد اليمنى تحت الخد الايمن۔6314) لوگوں کے ظلم سے حفاظت میں رہنے کی دعا اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَوتِ السَّبْعِ وَمَا أَظَلَّتْ اے اللہ تعالیٰ رب العزت ساتوں آسمانوں کے اور جن پر وہ سایہ کئے ہوئے ہیں وَرَبِّ الْأَرْضِينَ وَمَا أَقَلَّتْ اور رب العزت زمینوں کے اور اس کے جس کو وہ اٹھائے ہوتی ہیں 169