دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 38 of 173

دُعائے مستجاب — Page 38

دعائے مستجاب۔جب آسمان کا فیصلہ بھی مخالف ہو اور زمین کے حالات بھی مخالف ہوں۔تب بھی دُعا کا فائدہ نہیں ہوتا اور جب آسمان کے حالات موافق ہوں اور زمین کے حالات بھی موافق ہوں تب بھی دُعا کا کوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا۔وہ عبادت تو ہوتی ہے مگر اسے دنیا میں تغیر پیدا کرنے والی دُعا نہیں کہا جاسکتا کیونکہ خدا تعالیٰ کا فیصلہ پہلے ہی اس کے حق میں ہوتا ہے مگر جب زمین کے حالات موافق ہوں اور آسمان کے مخالف ہوں یا آسمان کے موافق ہوں اور زمین کے مخالف ہوں تب دُعا حقیقی معنوں میں دعا کہلاتی ہے اور وہی دُعا ہوتی ہے جس کے نتیجہ میں نشانات ظاہر ہوتے ہیں۔خصوصاً جب زمین کے حالات مخالف ہوں اور آسمان کے حالات موافق ہوں کیونکہ اس وقت دُعا سُننے والا دُعا سننے پر تیار ہوتا ہے۔۔۔اس وقت ہماری بھی یہی حالت ہے کہ زمین کے حالات ہمارے مخالف ہیں مگر آسمان کا فیصلہ ہمارے حق میں ہے۔۔۔اور میں نے بتایا ہے کہ یہی دُعا کا بہترین وقت ہوتا ہے۔۔۔مجمل دعائیں تو انسان کرتا ہی ہے مگر وہ اتنا فائدہ نہیں دیتیں جتنا فائدہ وہ تفصیلی دُعائیں دیتی ہیں جو حقیقت کو پوری طرح سمجھ کر کی جاتی ہیں۔پس صرف دنیوی سامانوں کو دیکھ کر دُعائیں نہ کرو بلکہ روحانی بصیرت سے کام لیتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے آستانہ پر گرو“ 38 الفضل ۱/۶اپریل ۱۹۴۳ء)