دُعائے مستجاب — Page 171
دعائے مستجاب۔دعائے محمود بڑھتی رہے خدا کی محبت خدا کرے حاصل ہو تم کو دید کی لذت خدا کرے توحید کی ہو لب یہ شہادت خدا کرے ایمان کی ہو دل میں حلاوت خدا کرے حاکم شریعت خدا کرے دلوں رہے حاصل ہو مصطفی کی رفاقت خدا کرے جائے جو بھی آئے مصیبت خدا کرے پہنچے نہ تم کو کوئی اذیت خدا کرے بطحا کی وادیوں سے جو نکلا تھا آفتاب بڑھتا رہے وہ نور نبوت خدا کرے قائم ہو پھر سے حکم محمد جہان میں ضائع نہ ہو تمہاری یہ محنت خدا کرے تم ہو خدا کے ساتھ ، خدا ہو تمہارے ساتھ ہوں تم سے ایسے وقت میں رخصت خدا کرے 00 171