دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 156 of 173

دُعائے مستجاب — Page 156

دعائے مستجاب۔حضرت مصلح موعود کی ایک نہایت رُوح پرور دُعا جس میں خدا تعالیٰ سے قریبی تعلق اور توکل پر بھی روشنی پڑتی ہے: پس آسمانی نصرت اُسی وقت آتی ہے جب ساری تدابیر انتہا کو پہنچ کر ختم ہو جاتی ہیں اور کامیابی کے قریب بھی نہیں پہنچ سکتیں۔جب وہ دنیا دار نگاہوں میں مضحکہ خیز اور روحانی آنکھ والوں کیلئے رقت انگیز ہو جاتی ہیں۔اس وقت خدا تعالیٰ کے فضل کے دروازے کھلتے ہیں مگر اس کیلئے ضروری ہوتا ہے کہ بندہ چلائے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرما یا کرتے تھے کہ دنیا میں محبت کا بہترین مظاہرہ وہی ہوتا ہے جو ماں کو اپنے بیٹے سے ہوتا ہے۔بسا اوقات ماں کی چھاتیوں میں دودھ خشک ہو جاتا ہے مگر جب بچہ روتا ہے تو دودھ اتر آتا ہے۔پس جس طرح بچے کے روئے بغیر ماں کی چھاتیوں میں دودھ نہیں اتر سکتا اُسی طرح اللہ تعالیٰ نے بھی اپنی رحمت کو بندہ کے رونے اور چلانے سے وابستہ کر دیا ہے۔جب بندہ چلاتا ہے تو رحمت کا دودھ اُترنا شروع ہوتا ہے۔اس لئے جیسا کہ میں نے بتایا تھا ہمیں چاہئے کہ اپنی طرف سے انتہائی کوشش کریں۔۔۔اور اس کے بعد جس حد تک زیادہ سے زیادہ دعاؤں کو لے جاسکتے ہیں لے جائیں۔۔۔فتنہ ابھی جاری ہے، شرارت کا سلسلہ بند نہیں ہوا۔مخالفوں نے اللہ تعالیٰ کی تنبیہ سے عبرت حاصل نہیں کی اور گذشتہ عذاب سے عبرت حاصل نہیں کی۔156