دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 130 of 173

دُعائے مستجاب — Page 130

دعائے مستجاب۔عزیز کی وفات کا بہت افسوس ہوا اللہ تعالیٰ اس کا نعم البدل عطا فرمائیں اور سب عزیزوں کو صبر جمیل کی توفیق دیں۔اپنے گھر میں تسلی دلائیں کہ انشاء اللہ تعالیٰ اس سے اچھا اور زندہ رہنے والا بچہ اللہ تعالیٰ عطا فر مائے گا۔ما ننسخ من آية أو ننسها نأت بخير منها أو مثلها ك ایک یہ بھی معنی ہیں۔والسلام خاکسار مرزا محمود احمد شکر کا مقام ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے لطف وکرم سے ۷ مئی عاجز کو ایک لڑکا عطا فر مایا ہے جس کا نام حضور نے رشید الدین تجویز فرمایا۔“ (الفضل ۲۶ جون ۱۹۳۴ء) مکرم فیض عالم صاحب ڈھا کہ قبولیت دعا کا ایک نہایت ایمان افروز نشان بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں: خدا تعالیٰ کے مقدس بندوں کی ہر بات ایمانداروں کیلئے ایک نشان اور حق کے متلاشیوں کیلئے ایمان افروز غذا کا کام دیتی ہے۔محبوب حقیقی کے ناز پر وردہ قبولیت دعا میں بالخصوص بے نظیر ثابت ہوتے ہیں۔ذیل میں اس امر کی صداقت میں میں ایک واقعہ بیان کرتا ہوں۔۔۔اور میں حلفا بیان کرتا ہوں کہ یہ واقعہ بالکل صحیح ہے۔میری اہلیہ قریباً پانچ چھ سال امراض نسواں میں سخت مبتلا رہی۔بہت 130