دُعائے مستجاب — Page 115
دعائے مستجاب۔قبولیت دعا کے طریق قبولیت دعا کے طریق“ کے نام سے ایک کتابچہ شائع ہو چکا ہے جو حضور کے مختلف خطبات سے مرتب کر کے قادیان کے ایک بزرگ ناشر حضرت محمد یا مین نے طبع کروایا تھا۔اس کا خلاصہ ذیل میں حضور کے الفاظ میں ہی شامل کیا جاتا ہے۔حضور فرماتے ہیں: انسان پر ایک ایسا وقت آجاتا ہے جب وہ خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں بطور ہتھیار ہو جاتا ہے۔۔۔۔ایسا انسان جو دُعا کرتا ہے وہ دعا قبول ہو جاتی ہے۔ا۔(میرے بندے) کہیں کہ خدا کس طرح دُعا قبول کرسکتا ہے تو کہہ فَإِنِّي قَرِیب میں سب سے بہتر مدعا کو پورا کرسکتا ہوں کیونکہ میں ہر ایک چیز کے قریب ہوں۔دُعا کرنے والے کے بھی اور جس مدعا کیلئے کی جائے اس کے بھی۔۲۔انسان شریعت کے تمام احکام پر عمل کرے اور دعائیں مانگے اور ساتھ ہی اس بات پر ایمان رکھے کہ خدا تعالیٰ دعائیں قبول کرتا ہے۔۳۔جب کوئی اہم معاملہ در پیش ہو اور اس کیلئے دعا کرنی ہو تو اس وقت کسی ایسے انسان کے جو کسی قسم کے دکھ اور تکلیف میں ہو، آزار کو دُور کیا 115