دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 114 of 173

دُعائے مستجاب — Page 114

دعائے مستجاب۔دعاؤں کو بھی قبول کر لیتا ہے۔۔متحدہ دعائیں ایک طرف تو کمزور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ثواب بہم پہنچاتی چلی جاتی ہیں اور دوسری طرف ان کی دعاؤں سے قوم ترقی کرتی ہے کیونکہ جہاں تک دعا کا انسان کی ذات سے تعلق ہے وہ ایک عبادت ہے اور اس پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ویسا ہی ثواب ملتا ہے جیسے کسی اور عبادت پر۔۔۔اسی طرح جب قوم اور ملک کے لئے دعا کی جاتی ہے تو لازماً قوم اور ملک کو فائدہ پہنچتا ہے۔“ (الفضل ۱۰ مئی ۱۹۴۲ء) 114