دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 37 of 173

دُعائے مستجاب — Page 37

دعائے مستجاب۔دعا کے حقیقی معنی حقیقی معنوں میں دُعا کسے کہتے ہیں؟ اس اہم سوال کا عارفانہ جواب حضور کے الفاظ میں درج ذیل ہے: ” جب زمین کے حالات بھی موافق ہوں اور آسمان کے حالات بھی موافق ہوں تو اس وقت دُعا صرف نام کی چیز ہوتی ہے وہ دُعا بھلا لوگوں کے دلوں پر کیا اثر ڈال سکتی ہے اور خدا تعالیٰ کی قدرت اور طاقت کو وہ کیا ظاہر کرسکتی ہے۔ریل کا انجن جارہا ہے ایک شخص کا پاؤں پھسلتا ہے اور وہ انجن کے آگے جا پڑتا ہے اس وقت اگر کوئی دشمن پاس سے گزر رہا ہو اور وہ دُعا کرنے لگ جائے کہ یا اللہ یہ شخص مر جائے تو بیشک وہ مر جائے گا مگر اس دُعا کا لوگوں پر کیا اثر ہو سکتا ہے اور کون کہہ سکتا ہے کہ یہ کوئی معجزہ ظاہر ہوا ہے۔ہر کوئی کہے گا کہ پاگل تجھے دُعا کرنے کی کیا ضرورت ہے وہ تو پہلے ہی مر رہا تھا۔ایک شخص کو ہیضہ ہو جاتا ہے۔طاعون ہو جاتی ہے لوگ ان مرضوں سے بچ بھی جاتے ہیں مگر اکثر ایسے ہی ہوتے ہیں جو مر جاتے ہیں۔اب اگر کسی شخص کو طاعون یا ہیضہ ہو جائے اور اس کا کوئی دشمن ہاتھ اٹھا کر دعا کرنے لگ جائے کہ یا اللہ میرے دشمن کو ہلاک کر دے، تو سب لوگ اسے کہیں گے کہ تیری اس دُعا کا کیا فائدہ ہے وہ تو پہلے ہی مر رہا ہے۔تو 37