دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 150 of 173

دُعائے مستجاب — Page 150

دعائے مستجاب۔حفاظت کا وعدہ کیا ہے جو پورا ہوکر رہے گا اور خدا کی نصرت تمام تاریکیوں کو پھاڑ کر اور اس کا نور ہزار بابا دلوں کو چیرتا ہوا ظاہر ہوگا۔دشمن کی تخویف ہمارا کچھ نہ بگاڑ سکے گی اور اس کے مکرو فریب ہمیں کوئی نقصان نہ پہنچا سکیں گے۔یہ خدا کا کام ہے جو پورا ہوکر رہے گا۔یہ کلام اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر نازل کیا پھر ہزاروں احمدیوں اور غیر احمد یوں پر اس کی تائید کیلئے اس کا کلام نازل ہوا۔ہم اگر دعا کرتے ہیں تو اس لئے نہیں کہ ہمیں خدا کی نصرت پر شبہ ہے بلکہ اس لئے کہ خدا کی نصرت جلد آئے تا اس میں ہمارا بھی ہاتھ ہو اور اللہ تعالیٰ اس میں شامل ہونے کا موقع ہمیں بھی عطا کرے۔ہماری یہ دعائیں اس خوف سے نہیں کہ دشمن ہمیں نقصان پہنچائے گا اور اس شبہ سے نہیں کہ سلسلہ کی ترقی کس طرح ہوگی بلکہ اس یقین کے ساتھ ہیں کہ ترقی ضرور ہوگی۔پس آؤ ہم سب مل کر وہ سب سے بڑا حربہ اور سب سے زبر دست ہتھیار جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں دیا ہے استعمال کریں اور اپنی کمزوریوں کو اس کے حضور پیش کرے اس کے فضلوں کو ڈھونڈیں تا وہ ہمارے دشمنوں کو زیر کر دے اور سلسلہ کا موید و ناصر ہو اور ہر اس کمزوری کو جو جماعت میں پائی جاتی ہے دُور کرے اور منافقین کو یا تو ہدایت دے اور یا انہیں ظاہر کر دے تا سلسلہ کی ترقی کے رستہ سے ہر قسم کی روکیں دور ہوں۔اسی طرح بیرونی دشمنوں کے لئے بھی ہمیں دُعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ان کو 150