دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 142 of 173

دُعائے مستجاب — Page 142

دعائے مستجاب۔نے فرمایا۔جبکہ حکام فیصلہ کر چکے ہیں تو اب کیا ہوسکتا ہے۔عرض کیا کہ حضور میں آپ کے پاس اسی لئے آیا ہوں۔آپ کوئی تجویز بتا ئیں اور دعا بھی کریں۔حضور نے فرمایا۔اچھا جاؤ۔لاہور ایک درخواست بھیج دو۔آپ بحال رہیں گے۔صبح اُٹھ کر مولوی صاحب نے اس مدرس سے جو چارج لینے کے واسطے آیا تھا کہا کہ میں بحال رہوں گا اور دفتر میں بھی جا کر اسی طرح کہا۔اس پر وہ سب کہنے لگے کہ مولوی صاحب آپ کیا کہہ رہے ہیں جبکہ فیصلہ ہو چکا ہے تو اب بحال کیسے رہ سکتے ہیں۔بعض نے تو یہاں تک کہا کہ مولوی صاحب کے دماغ میں خلل ہو گیا ہے۔خیر مولوی صاحب نے ایک درخواست حسب الحکم حضور لا ہور بھیجی۔وہاں سے حکم آگیا کہ ۵۵ سال سے کم عمر کے مدرس ریٹائر نہ کئے جائیں اس طرح مولوی صاحب کے ۶ یا ۷ سال اور بڑھ گئے۔۔۔اس واقعہ کے گواہ وو ہندو سکھ اور کئی دوسرے موجود ہیں۔“ " بے نور آنکھوں میں ٹور آ گیا“ کے عنوان سے قبولیت دعا کے ایک غیر معمولی نشان کا ذکر الفضل اخبار مورخہ ۵ ستمبر ۱۹۴۴ء میں اس طرح مذکور ہے: میرے آقا سیدنا وامامنا حضرت اصلح الموعود ایده الودود السلام علیکم ورحمۃ اللہ برکاتہ اللہ تعالیٰ آپ پر ہزاروں ہزار رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے اور اللہ 142