دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 121 of 173

دُعائے مستجاب — Page 121

دعائے مستجاب۔مندرجہ ذیل واقعات میں قبولیت دعا کے ساتھ ساتھ اس خاص مقام کا بھی اظہار ہوتا ہے جو مقربان بارگاہ الہی کو دربار الوہیت میں حاصل ہوتا ہے ؎ استجابت کے مزے عرش بریں سے پوچھئے سجدہ کی کیفیتیں میری جبیں سے پوچھئے المصلح الموعود ایک دوست نے حضرت مصلح موعودؓ کی خدمت میں عرض کیا کہ حصولِ رزق کے متعلق مومن دُعا سے کام لیتا ہے اور غیر مومن تدبیر سے لیکن نظریہ آتا ہے کہ تدبیر سے کام لینے والا دعا کرنے والے کی نسبت زیادہ کامیاب رہتا ہے حالانکہ دعا اور اللہ تعالیٰ پر توکل تدبیر سے بہر حال افضل ہیں۔حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا۔۔۔جب تک کوئی پیمانہ ایسا نہ ہو جس سے ایک شخص کی دُعا اور دوسرے کی تدبیر کا باہم موازنہ کیا جاسکے، اس وقت تک یہ کس طرح کہا جاسکتا ہے کہ اس میدان میں تدبیر دعا سے بڑھ کر ہے۔اصل بات یہ ہے کہ لوگوں نے اس حقیقت کو نہیں سمجھا کہ رزق کے متعلق مومنوں کو صرف دعا اور توکل سے کام لینے کا حکم نہیں اور دُعا اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتی۔جب تک ظاہری جد و جہد اور ظاہری کوشش کا سلسلہ بھی جاری نہ رکھا جائے۔ہاں بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے رزق کا اللہ تعالیٰ خود ذمہ دار ہوتا ہے ایسے لوگوں کو بغیر تدبیر کے ہی اللہ تعالیٰ رزق پہنچا دیتا ہے۔121