دُعائے مستجاب — Page 120
دعائے مستجاب۔دُعا کے مضمون کا ایک حصہ تو خالص علمی ہے جس میں مختلف مذاہب میں دعا کے متعلق تعلیمات قرآن مجید و احادیث میں بیان فرمودہ دعا کی حقیقت و فلاسفی ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور دوسرے اولیاء کرام اور بزرگانِ اُمت نے دُعا کے متعلق جو معارف و حقائق بیان فرمائے ان کی تفصیل وغیرہ۔اس مضمون کا دوسرا حصہ جو عملی حصہ ہے اور جس میں قبولیت دُعا کے نتیجہ میں خدائی فضلوں کا نزول، غیر معمولی حالات میں دُعا کا معجزانہ اثر دعا کے نتیجہ میں زندہ خدا کی زندہ تجلیات کا ظہور وغیرہ۔یہ حصہ پہلے حصہ کی نسبت زیادہ اہم زیادہ مؤثر اور زیادہ ضروری ہے۔کوئی شخص دعا کے متعلق زوردار مضامین تحریر کرے یا اپنی پر جوش تقریروں سے سامعین کو ہلا کر رکھ دے مگر دُعا کی قبولیت اور خدا تعالیٰ کے پیار کی مثالیں اور نشانات اپنے پاس نہ رکھتا ہو تو اس کی لفاظی محض نمائش ، ریا اور ایسی خود رو جھاڑی کی طرح ہوگی جو پھلوں اور پھولوں سے خالی اور اتنی بے کار ہو کہ اچھے ایندھن کے طور پر بھی استعمال نہ ہوسکتی ہو۔حضرت مصلح موعودؓ کی قبولیت دعا کے بے شمار واقعات سلسلہ کے لٹریچر میں موجود ہیں مگر ان سے تعداد اور کیفیت میں کہیں بڑھ کر وہ واقعات ہیں جو آپ کے ساتھ کام کرنے والوں اور آپ کے خدام کے مشاہدہ میں آئے اور انہوں نے ان سے جسمانی و روحانی فوائد و برکات حاصل کئے مگر کسی کتاب یا رسالے میں محفوظ نہ ہو سکے۔ذیل میں چند واقعات بطور مشتے از خروارے پیش کئے جاتے ہیں۔یادر ہے کہ یہ ایسے واقعات کا انتخاب نہیں ہے بلکہ دوران مطالعہ سامنے آنے والے چند واقعات ہیں۔اس سلسلہ میں تحقیق بہت ایمان افروز حقائق سامنے لائے گی۔120