دُعائے مستجاب — Page 163
دعائے مستجاب۔حقانیت باطل پر غالب آئے۔تیرے بھیجے ہوئے سردار انبیاء محمد رسول اللہ صلی یا اسلام کی صداقت دنیا میں ظاہر ہو۔آپ سال کی ستم کی لائی ہوئی شریعت دنیا میں پھیلے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قرآن و احادیث کی جو تشریح بیان فرمائی ہے لوگ اسے سمجھیں۔اس پر ایمان لائیں اور اس پر عمل کریں تا اے ہمارے رب تیرے بھولے بھٹکے بندوں کو ہم تیرے آستانہ پر لاسکیں۔سب سے پہلے اپنے نفس کو پھر اپنے اہل وعیال کو پھر دوستوں کو پھر ساری دنیا کے لوگوں کو جو صرف نام کے بندے ہیں تیرے حقیقی بندے بنا سکیں۔جن کے دل سیاہ ہیں ان کے دل سفید کر دیں تا کہ قیامت کے روز ان کے چہرے کالے نہ ہوں بلکہ بے عیب و روشن ہوں۔تو ہم سے خوش ہو جائے کہ ہم تیرے گمراہ بندوں کو تیرے آستانہ پر لائے اور ہم تجھ سے خوش ہوں کہ تو ہم سے راضی ہو گیا۔۔۔میں دوستوں سے درخواست کرتا ہوں کہ میرے ساتھ مل کر اس طرح جس طرح میں نے ابھی کہا ہے دعا کریں۔بیشک اپنے لئے بھی دعا کریں مگر دین کی اشاعت اور غلبہ کیلئے ضرور دعا کریں تا اللہ تعالیٰ کا فضل نازل ہو اور تا یہ نیا اجتماع ہمارے لئے نئے علوم ، نئی امنگیں ، نئی کامیابیاں اور نئی خدا تعالیٰ کی رضا ئیں لانے کا موجب ہو۔“ ( الفضل یکم جنوری ۱۹۴۴ء) 163