دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 152 of 173

دُعائے مستجاب — Page 152

دعائے مستجاب۔کے ساتھ خدا تعالیٰ کے حضور پیش کر سکو۔اس تعلیم پر عمل کر کے دیکھ لو تم محسوس کرو گے کہ تم اکیلے نہیں اور نہ دنیا کی نگاہوں میں یتیم ہو کیونکہ ہمارا خدا ہمارا روحانی باپ ہے اور جو بندے اس زندہ اور حی و قیوم خدا کو بیٹوں کی مانند پیارے ہوں وہ یتیم نہیں ہوتے اور نہ کبھی ہو سکتے ہیں۔کیونکہ وہ زندہ رہنے والا خدا ہے۔۔۔پس تمہارےلئے یتیم ہونا ناممکن ہے۔تم مایوس مت ہو بلکہ تم اپنے زندہ خدا کے آستانہ پر گر جاؤ اور اس سے تضرع اور عاجزی سے دعائیں مانگو تب تم دیکھو گے کہ وہ دیو جو غضبناک شکلیں بنا کر تمہیں ڈرا رہے ہیں اور تمہیں اس وقت خوفناک صورتوں میں نظر آرہے ہیں وہ دھواں بن کر اڑ جائیں گے اور ان کا نام ونشان تک دنیا میں نہیں رہے گا۔“ 00 ( الفضل ۱۷ مارچ ۱۹۳۶ء) قبولیت دعا اور تائید الہی کا ایک نہایت لطیف واقعہ بیان کرتے ہوئے حضور فرماتے ہیں: اصل بات یہ ہے کہ دلیری بڑی چیز ہے۔تم موت کے لئے تیار ہو جاؤ موت تم سے بھاگنے لگے گی۔جیل خانوں کے لئے تیار ہو جاؤ جیل خانے تم سے دور بھاگیں گے اور مارکھانے کیلئے تیار ہو جاؤ تو مارنے والے تم سے دُور بھاگنے لگیں گے۔پس دلیر بن جاؤ اور یقین رکھو کہ ہر چیز تمہاری خادم ہے اور تمہیں کوئی چیز گزند نہیں پہنچاسکتی۔ย 152