دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 132 of 173

دُعائے مستجاب — Page 132

دعائے مستجاب۔رحمت اللہ صاحب باغانوالے ، بنگہ ضلع جالندھر کولکھا۔۔۔مولوی صاحب وہ خط لیکر حضرت امیر المؤمنین خلیفہ المسیح الثانی کی خدمت میں پیش ہوئے اور خط سنا کر روتے ہوئے دُعا کیلئے عرض کیا۔حضور۔۔۔نے فرمایا۔رود نہیں ! اچھی ہو جائے گی۔میں یہاں یہ ذکر بھی کر دینا چاہتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک مخلص صحابی کی لڑکی ہونے کی وجہ سے میری اہلیہ نماز پنجگانہ کے علاوہ تہجد کی بھی عادی تھیں۔ایک دن میں صبح کے وقت اپنی ڈیوٹی سے واپس آیا تو مجھے خوشی خوشی کچھ سنانے کیلئے بٹھایا۔کہنے لگی نماز تہجد سے پہلے میں نے رویا میں دیکھا کہ حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ مکان میں دروازہ سے السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ کہتے ہوئے وارد ہوئے۔میں اُٹھ بیٹھی اور اپنا کپڑا ٹھیک کیا اور جواب دیا وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔حضور نے میرا منہ اُسی طرح پکڑا جس طرح کسی بچے کو دوائی وغیرہ دینے کیلئے جبڑے دبا کر منہ کھولا جاتا ہے۔حضور نے کچھ پڑھا۔میرے منہ میں پھونکا اور میرا منہ چھوڑ دیا۔۔۔( اور دریافت فرمایا ) آج کل کیا دوائی استعمال کرتی ہو۔میں نے عرض کیا حضور دعا کرتی ہوں۔حضور نے جو اب فرمایا : بس یہی دوائی استعمال کرتی چلی جاؤ۔۔۔۔میں نے سُن کر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔اور مجھے پورا یقین ہو گیا کہ اب بیماری دور ہو جائے گی۔۔۔اس واقعہ کے دو چار دن بعد بیماری کا دورہ قریب 132