دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 119 of 173

دُعائے مستجاب — Page 119

فرماتے ہیں: دعائے مستجاب۔”میرے مخالف منکروں میں سے جو شخص اشد مخالف ہو اور مجھ کو کافر اور کذاب سمجھتا ہو وہ کم سے کم دس مولوی صاحبوں یا دس نامی رئیسوں کی طرف سے منتخب ہو کر اس طور سے مجھ سے مقابلہ کرے جو دو سخت بیماروں پر ہم دونوں اپنے صدق و کذب کی آزمائش کریں۔یعنی اس طرح پر کہ دو خطرناک بیمار لے کر جو جدا جدا بیماری کی قسم میں مبتلا ہوں۔قرعہ اندازی کے ذریعہ دونوں بیماروں کو اپنی اپنی دُعا کیلئے تقسیم کر لیں پھر جس فریق کا بیمار بگلی اچھا ہو جاوے یا دوسرے فریق کے مقابل پر اس کی عمر زیادہ کی جاوے وہی فریق سچا سمجھا جاوے۔“ چشمه معرفت روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۴) یہ چیلنج میری طرف سے بھی ہے اگر لوگ اس معاملہ میں میری دعاؤں کی قبولیت کو دیکھنا چاہتے ہیں تو وہ بعض سخت مریض قرعہ اندازی کے ذریعہ تقسیم کر لیں اور پھر دیکھیں کہ کون ہے جس کی دعاؤں کو خدا تعالیٰ قبول کرتا ہے۔کس کے مریض اچھے ہوتے ہیں اور کس کے مریض اچھے نہیں ہوتے “ 00 119 (الموعود صفحه ۱۸۳ - ۱۸۴)