حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب

by Other Authors

Page 78 of 233

حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 78

ناہ صاحب پیشگوئی مصلح موعود۔۔۔۔۔۔اولاد باب سوم۔۔۔۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی (اللہ آپ سے راضی ہو) پر انکشاف ہونے پر کہ پیشگوئی مصلح موعود کے آپ ہی مصداق ہیں متعدد شہروں میں اس بارے میں پبلک جلسے منعقد کئے گئے۔بمقام ہوشیار پور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مصلح موعودؓ کے عطا ہونے کے بارے اللہ تعالیٰ نے اطلاع دی تھی۔چنانچہ ۲۰ فروری ۱۹۴۴ء کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے چلے والے مکان کے قریب یہ جلسہ کیا گیا۔حضرت مصلح موعود اللہ آپ سے راضی ہو ) نے اپنے خطاب میں دعاؤں کے بعد اس پیش گوئی اور تازہ انکشاف کے ذکر میں فرمایا کہ:- میں آج اسی واحد اور قہار خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کے قبضہ و تصرف میں میری جان ہے کہ میں نے جور و یا بتائی ہے وہ مجھے اس طرح آئی ہے۔میں خدا کو گواہ رکھ کر کہتا ہوں کہ میں نے کشفی حالت میں کہا انا الْمَسِيحُ المَوْعُوْدُ مَثِيْلُهُ وَ خَلِيفَتُهُ اور میں نے اس کشف میں خدا کے حکم سے یہ کہا کہ میں وہ ہوں جس کے ظہور کے لئے انیس سو سال سے کنواریاں منتظر بیٹھی تھیں۔بس میں خدا کے حکم کے ماتحت قسم کھا کر یہ اعلان کرتا ہوں کہ خدا نے مجھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیش گوئی کے مطابق آپ کا وہ موعود بیٹا قرار دیا ہے جس نے زمین کے کناروں تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نام پہنچانا ہے۔میں یہ نہیں کہتا کہ میں ہی موعود ہوں اور کوئی موعود قیامت تک نہیں آئے گا“۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیش گوئیوں سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض اور موعود بھی آئیں گے۔اور بعض ایسے موعود بھی ہوں گے جو صدیوں کے بعد پیدا ہوں گے بلکہ خدا نے مجھے بتایا ہے کہ وہ ایک زمانہ میں خود مجھ کو دوبارہ دنیا میں بھیجے گا۔جسکے معنی یہ ہیں کہ میری روح ایک زمانہ میں کسی اور شخص پر جو میرے جیسی طاقتیں رکھتا ہوگا، نازل ہوگی اور وہ میرے نقش قدم پر چل کر دنیا کی اصلاح کرے گا۔پس آنے والے آئیں گے اور اللہ تعالیٰ ۸۰