حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب

by Other Authors

Page 72 of 233

حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 72

ناہ صاحب۔۔۔۔۔۔اولاد باب سوم۔۔۔۔اولا د حضرت سید عبدالستار شاہ صاحب اللہ تعالیٰ نے اس فنافی اللہ وجود کو جو اولا د عطا فرمائی ان میں سے ہر ایک اپنی ذات اور صفات میں قبولیت دعا کا نشان ہے۔آپ کی اولا دکو خدا تعالیٰ نے حسنات کا ئنات اور محاسن عالم سے نوازا۔آپ کی اولاد کے بارہ میں سیدنا حضرت خلیفۃ امسیح الاول (اللہ آپ سے راضی ہو) نے ایک موقعہ فرمایا تھا کہ: ”آپ نے اپنی اولاد کی خوب تربیت اور پرورش کی ہے جس سے ہم کو دیکھ کر رشک آتا ہے۔آپ کی اولاد کا یہاں اختصار کے ساتھ ذکر کیا جا رہا ہے۔۔حضرت سیدہ زینب النساء بیگم صاحبہ آپ کی پیدائش ۱۸۸۵ء میں ہوئی۔آپ بہن بھائیوں میں سب سے بڑی تھیں۔آپ نے اپریل ۱۹۰۲ء میں بیعت کی سعادت حاصل کی۔آپ (رفیقہ ) تھیں۔آپ کا وصال سڑسٹھ سال کی عمر میں ہوا۔حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب اپنی اس ہمشیرہ کے جنازہ کی درخواست کرتے ہوئے تحریر کرتے ہیں:۔وہ عبادت ، تقویٰ اور نیک شعاری کی وجہ سے خواتین میں ”بزرگ صاحبہ کے نام سے موسوم تھیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان سے بہت محبت رکھتی تھیں۔اور انہی کے ہاں اکثر ان کی بود و باش تھی۔خصوصاً سیدہ نواب امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ اور صاحبزادی سیدہ امتہ القیوم صاحبه، بیگم صاحبزادہ مرزا مظفراحمد صاحب کے ہاں۔موخر الذکر تو انہیں اپنے ہاں ٹھہرنے کے لئے مجبور کرتیں اور ان کی جدائی کو پسند نہ کرتیں اور وہ ان کے ہاں خوش رہتیں۔ہجرت کے بعد ان کے اکلوتے بیٹے سید محمد عبد اللہ شاہ صاحب بمقام کلر سیداں مقیم تھے۔آپ گذشتہ ماہ ان کے پاس جانا چاہتی تھیں۔میں نے بتایا کہ اب انہیں آرام ہے۔میں خود آپ کو لے جاؤں گا۔لیکن دوبارہ لاہور آنے پر معلوم ہوا که صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب راولپنڈی جارہے تھے اور ہمارا ایک عزیز بھی