حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب

by Other Authors

Page 69 of 233

حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 69

شاہ صاحب باب دوم۔۔۔۔سیرت و اخلاق مکتوب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام دوبسم اللہ الرحمن الرحیم حامدا ومصلياً مجی اخویم مولوی رحیم بخش صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔جس قدر آپ نے کوشش کی ہے۔خدا تعالیٰ آپ کو اس کا اجر بخشے در حقیقت علماء کو اپنے شائع کردہ اقوال اور عقائد سے رجوع کرنا مشکل ہے۔ورنہ یہ مسائل ایسے صاف ہیں کہ ان کا سمجھنا کوئی مشکل نہیں ہے۔آپ اسی طرح کوشش جاری رکھیں اور ہر ایک نیک طبع انسان کو یہ مسائل سنا دیا کریں۔جو لوگ قرآن شریف کی کچھ پرواہ نہیں کرتے۔ان کو سمجھنا مشکل ہے۔ورنہ بات تو بہت سہل ہے۔میں در دنقرس سے بیمار ہوں۔چلنے کی طاقت بھی نہیں۔یہ نسبت سابق کچھ آرام ہے مگر طاقت رفتار نہیں۔باقی سب طرح سے خیریت ہے۔بخدمت اخونیم سید عبدالستار شاہ صاحب۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبركاته برسد الراقم مرزا غلام احمد ۳۰ جون ۱۹۰۶ء (اخبار بدر قادیان ۱۵ اگست ۱۹۰۷ ء صفحه۱۱) O