حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 216
شاہ صاحب باب ہفتم۔۔صالحین اور خادم دین اور (مربی) دین بناتے رہنا اور جو جو برکات و انعامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی اولاد کے لئے حضور سے طلب کئے ہیں اور تیری بارگاہ سے ان کو الہاماً بطور تسلی عطاء ہوئے ہیں مجھ کو اور میری اولا دسب پر وہی انعامات وتفصلات و برکات دینی و دنیا وی بڑھ چڑھ کر عطا کی جیو۔کیونکہ تیری عنایات بے غایات اور لامحدود ہیں۔اگر چہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولادکو اپنے باپ سے جنسی و نسلی دوہری نسبتیں ہیں۔لیکن آخر مجھے اور میری اولا د کو بھی تیرے مسیح و مہدی سے روحانی طور پر ایک نسبت ہے اسی نسبت کے طفیل مجھ پر اور میری اولاد پر رحم وفضل کرنا۔اور ہم سب کا خاتمہ بالخیر فرمانا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اتباع اور خدمت سلسلہ عالیہ احمدیہ کی ہمیں ہمیشہ نصیب کرنا۔اور اسی پر ہمارا خاتمہ کیجیو۔(١) رَبَّنَا تَقَبَّلُ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ (سورۃ البقرہ: ۱۲۸) (۲) رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَّ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِهِ ( سورة البقره: ۲۰۲ ) (۳) رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَّثَبِتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ (سورۃ اعراف: ۱۲۷ ) (٢) رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَّسِينَا أَوْ أَخْطَانَا رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلُ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَالَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ وَاعْفُ عَنَّا وَقد وَاغْفِرْ لَنَا وَ وَارْحَمْنَا وَ أَنْتَ مَوْلنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ (سورۃ بقره: ۲۸۶) (۵) رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ ۲۱۸ ( سورة آل عمران: ۹)