حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب

by Other Authors

Page 160 of 233

حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 160

ناہ صاحب باب ششم۔۔۔۔۔ذکره خدمت کرنے کا اجر عظیم حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ اپنی دختر حضرت سیدہ زینب النساء صاحبہ کی روایت بیان کرتے ہیں کہ:- مجھ سے میری بڑی لڑکی زینب بیگم نے بیان کیا کہ میں تین ماہ کے قریب حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں رہی ہوں۔گرمیوں میں پنکھا وغیرہ اور اسی طرح کی خدمت کرتی تھی۔بسا اوقات ایسا ہوتا کہ نصف رات یا اس سے زیادہ مجھے کو پنکھا ہلاتے گزر جاتی۔مجھے کو اس اثنا میں کسی قسم کی تھکان و تکلیف محسوس نہیں ہوتی تھی۔بلکہ خوشی سے دل بھر جاتا تھا۔دو دفعہ ایسا موقعہ آیا کہ عشاء کی نماز سے لے کر صبح کی اذان تک مجھے ساری رات خدمت کرنے کا موقعہ ملا۔پھر بھی اس حالت میں مجھ کو نہ نیند غنودگی اور نہ تھکان معلوم ہوئی۔بلکہ خوشی اور سرور پیدا ہوتا تھا۔اسی طرح جب مبارک احمد صاحب بیمار ہوئے۔تو مجھ کو اُن کی خدمت کے لئے بھی اسی طرح کئی راتیں گزارنی پڑیں۔تو حضور نے فرمایا کہ زینب اس قدر خدمت کرتی ہے کہ ہمیں اس سے شرمندہ ہونا پڑتا ہے۔اور آپ کئی دفعہ اپنا تبرک مجھے دیا کرتے تھے۔(سیرۃ المہدی حصہ سوم روایت نمبر ۹۱۰) پھر بھی قہوہ پینے سے تکلیف نہ ہوئی حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب بیان فرماتے ہیں:۔”میری بڑی لڑکی زینب بیگم نے مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام قہوہ پی رہے تھے کہ حضور نے مجھ کو اپنا بچا ہوا قہوہ دیا۔اور فرمایا۔زینب یہ پی لو۔میں نے عرض کی حضور یہ گرم ہے اور مجھ کو ہمیشہ سے اس سے تکلیف ہو جاتی ہے۔آپ نے فرمایا کہ یہ ہمارا بچا ہوا قہوہ ہے تم پی لو۔کچھ نقصان نہیں ہوگا۔میں نے پی لیا۔اور اس کے بعد پھر کبھی مجھے قہوہ سے تکلیف نہیں ہوئی۔(سیرۃ المہدی حصہ سوم روایت نمبر ۸۹۶) ۱۶۴