حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 159
شاہ صاحب دوفرشتوں نے شیریں روٹیاں دیں باب ششم۔۔۔۔۔ذکره حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب بیان فرماتے ہیں:۔ایک دفعہ ڈاکٹر عبداللہ صاحب نے مجھ سے ذکر کیا کہ میں نے ایک دن حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے دریافت کیا کہ کبھی حضور نے فرشتے بھی دیکھے ہیں۔اس وقت حضور بعد نماز مغرب ( بیت ) مبارک کی چھت پر شہ نشین کی بائیں طرف کے مینار کے قریب بیٹھے تھے۔فرمایا کہ اس مینار کے سامنے دوفرشتے میرے سامنے آئے جن کے پاس دوشیر میں روٹیاں تھیں اور وہ روٹیاں انہوں نے مجھے دیں اور کہا کہ ایک تمہارے لئے ہے اور دوسری تمہارے مریدوں کے لئے ہے۔* (سیرۃ المہدی حصہ سوم روایت نمبر ۸۸۵) صحبت صالحین فیضان الہی کا ذریعہ اول جب میں نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کی تو آپ نے فرمایا کہ آپ کو ہمارے پاس بار بار آنا چاہیے تا کہ ہمارا فیضان قلبی اور صحبت کے اثر کا پر تو آپ پر پڑ کر آپ کی روحانی ترقیات ہوں۔میں نے عرض کی کہ حضور ملازمت میں رخصت بار بار نہیں ملتی۔( فرمایا ) ایسے حالات میں آپ بذریعہ خطوط بار بار یاد دہانی کراتے رہا کریں تا کہ دعاؤں کے ذریعہ توجہ جاری رہے۔کیونکہ فیضان الہی کا اجر قلب پر صحبت صالحین کے تکرار یا بذریعہ خطوط دعا کی یاددہانی پر منحصر ہے“۔( سيرة المهدی حصہ سوم روایت نمبر (۸۹۵) * خاکسار ( حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے اللہ آپ سے راضی ہو ) عرض کرتا ہے کہ حضرت صاحب کا یہ رویا چھپ چکا ہے مگر الفاظ میں کچھ اختلاف ہے۔نیز خاکسار عرض کرتا ہے کہ مکرم ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب اس وقت (جو) جنوری ۱۹۳۹ ء ہے وفات پاچکے ہیں۔