حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب

by Other Authors

Page 152 of 233

حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 152

شاہ صاحب باب پنجم۔۔۔۔اعلام الہی کاظہور وو میں تجھے بیٹا دوں گا الہام حضرت سید عبدالستار شاہ صاحب) حضرت مریم علیہا السلام اور حضرت زکریا علیہ السلام حضرت سید عبدالستار شاہ صاحب وصیت فرماتے ہیں:- کوشش کرو کہ آئندہ تمہارے ہاں اولاد صالح و متقی اور خادم دین ہی پیدا ہوتے رہیں۔اس کا گر قرآن شریف میں موجود ہے۔حضرت مریم کے والدین اور حضرت زکریا علیہ السلام کی دعاؤں اور ان کا طرز عمل ملاحظہ کر کے اس کی اتباع اور پابندی کریں۔بفضلہ تعالیٰ تمہارے ہاں نیک صالح، دیندار اور متقی اولاد پیدا ہوگی۔اسی کا خلاصہ یہ ہے کہ نطفہ رحم میں قرار پکڑنے اوّل و ما بعد مسنون دعاؤں میں والدین کو لگا تار مشغول رہنا چاہیے۔ان دعاؤں کا نمونہ حضرت مریم و حضرت زکریا علیہ السلام کی دعا و احادیث نبویہ میں ہے۔غور سے اور توجہ سے اور تڑپ اور فلق و تضرع سے تمہیں اس گر کو اختیار کرنا چاہیے۔یہاں تک کہ یہ دعا ئیں تمہاری غذائے جسمانی ہو کر تمہاری روح میں سرایت کریں اور تمہارے رگ وریشہ میں طبیعت ثانیہ کی طرح موثر ہو جاویں تو پھر تم انشاء اللہ اولادصالحہ کے وارث ہو جاؤ گے۔( وصیت حضرت شاہ صاحب صفحه ۳۰) یہ وصیت حضرت عبدالستار شاہ صاحب نے اپریل ۱۹۲۷ء کو تحریر فرمائی اور امر واقعہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے اس وصیت کے قریباً ڈیڑھ سال بعد آپ کو ایک نواسہ عطا فرمایا۔جو بعد میں آپ کی ساری وصایا اور آپ کی ساری دعاؤں نیز قرآن کریم میں بیان کردہ حضرت مریم علیہا السلام اور حضرت زکریا علیہ السلام کی عاجزانہ دعاؤں کا مثیل ثابت ہوا۔راقم کی مراد حضرت خلیفتہ اسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ہیں جو دسمبر ۱۹۲۸ء کو ۱۵۴