حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب

by Other Authors

Page 97 of 233

حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 97

شاہ صاحب لندن میں دعوت الی اللہ میں امداد باب سوم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اولاد حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب نیر (مربی) انگلستان اپنی رپورٹ ”نامہ نیر تحریر کرتے ہیں۔عزیز حافظ سید محمود اللہ شاہ صاحب بی اے ابھی ( دارالذکر ) میں مقیم ہیں اور کام میں بھی مدددیتے ہیں۔الفضل قادیان ۱۹ فروری ۱۹۲۳ - صفحه ۲ ) مشرقی افریقہ میں خدمات آپ ۱۹۲۹ء میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی (اللہ آپ سے راضی ہو ) کی اجازت سے نیروبی ( مشرقی افریقہ ) گئے آپ وہاں انڈین ہائی سکول میں ٹیچر تھے۔( تاریخ احمدیت جلد ہفتم صفحه ۲۲۶) وہاں آپ کا قیام پندرہ برس رہا۔اپنے اور بیگانے سب آپ کا احترام کرتے کئی مجالس کے رکن اور بعض کے صدر بنائے گئے۔مسٹر من (McMillan) نے ایک خطیر رقم خرچ کر کے اپنے نام پر ایک لائبریری قائم کی تھی اس کی وصیت کے مطابق غیر یورپین لوگوں کو اس سے استفادہ ممنوع تھا۔لیکن حضرت شاہ صاحب واحد ایشیائی تھے جن کو آپ کی درخواست اور مطالبہ کے بغیر لائبریری سے استفادہ کی اجازت دے رکھی تھی۔آپ کا نام مشرقی افریقہ کی تاریخ احمدیت میں ہمیشہ جلی حروف سے لکھا جائے گا۔آپ نے احمدی مخلصین کے تعاون سے چند سال کے اندر جماعت کے اندر زندگی کی ایسی روح پھونک دی کہ جماعت نے مرکز سے درخواست کی کہ وہ اس جماعت کے خرچ پر چھ ماہ کے لئے وہاں ایک (مربی) بھجوائے اس پر محترم مولانا شیخ مبارک احمد صاحب اللہ آپ کے درجات بلند کرے) کو نومبر ۱۹۳۴ء میں بھجوایا گیا۔اس طرح اس ملک میں پہلے احمدیہ ( مرکز تربیت کی بنیاد رکھی گئی۔قیام (مرکز) کے بعد بھی حضرت شاہ صاحب کی دینی خدمات کا سلسلہ جاری رہا۔درس قرآن کریم۔پبلک تقاریر اور انفرادی ( دعوۃ الی ۹۹