حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب

by Other Authors

Page vi of 233

حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page vi

شاہ صاحب دیباچه محض اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان سے شعبہ اشاعت مجلس خدام الاحمدیہ بزرگانِ سلسلہ عالیہ احمدیہ کی سیرۃ وسوانح پر کتب شائع کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔الحمد للہ کہ اس سلسلہ میں سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک قدیمی رفیق حضرت ڈاکٹر سید عبدالهتار شاہ صاحب ( اللہ آپ سے راضی ہو ) جو کہ ہمارے پیارے امام سید نا حضرت خلیفہ اسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے نانا ہیں، کی پر ایک کتاب شائع کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔یہ کتاب نے بہت محنت سے تالیف کی ہے۔فجزاہ اللہ احسن الجزاء۔اس کتاب میں حضرت ڈاکٹر سید عبدالستارشاہ صاحب (اللہ تعالی آپ سے راضی ہو) کی سیرۃ واخلاق فاضلہ اور افراد خانہ کے حالات اجمالی طور پر پیش کئے گئے ہیں۔مجموعی طور پر اس کتاب کو سات ابواب میں ترتیب دیا گیا ہے۔جن میں حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب (اللہ آپ سے راضی ہو) کے ابتدائی حالات سیرة وسوانح ، تاثرات احباب، آپ کی اولاد حضرت سیدہ ام طاہر صاحبہ کی سیرت و سوانح ، اس خاندان کے بعض غیر معمولی نشانات کا ذکر جن کا ظہور آج ہو رہا ہے، نیز سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرۃ کی بابت اس خاندان کے مشاہدات اور روایات پیش کی گئی ہیں اور اس کے ساتھ حضرت سید عبدالستار شاہ صاحب کی ایک وصیت پیش کی گئی ہے۔یہ وصیت آپ نے ۱۹۲۷ء میں تحریر فرمائی تھی۔کتاب کے آخر میں خاندان حضرت ڈاکٹر سید عبدالستارشاہ صاحب کا شجرہ نسب ترتیب دیا گیا ہے۔اس شجرہ میں آپ کے خاندان کے افراد کے دسمبر ۲۰۰۲ ء تک کے اسماء شامل کر دیئے گئے ہیں۔