حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page iv
ناہ صاحب پیش لفظ ہمارے پیارے امام حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے لاکھوں جانثار عطا فرمائے۔یہ احباب حضرت مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام - اعجازی نشانات الہیہ کے عینی شاہد ہیں۔اور اپنے عملی نمونوں سے وَآخَرِينَ مِنْهُمْ کے مصداق ثابت ہوئے۔موجودہ دور میں حضرت امام مہدی علیہ السلام کے احباب کی اولادیں ہزاروں کی تعداد میں موجود ہیں اور شاذ ہی کوئی ایسا احمدی گھرانہ ہو جن کی زندگیوں میں آپ علیہ السلام کے زندہ اور تابندہ نشانات الہیہ کا تذکرہ موجود نہ ہو۔حضرت ڈاکٹر سید عبد الستار شاہ صاحب (اللہ آپ سے راضی ہو ) حضرت سیدہ مریم النساء بیگم صاحبہ ام طاہر کے والد ماجد اور ہمارے پیارے امام حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفۃ اسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے نانا ہیں۔حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب اور آپ کے خاندان کو خدا تعالیٰ نے قادیان دارلامان میں ایک لمبا عرصہ غیر معمولی خدمات دینیہ بجالانے کی توفیق عطا فرمائی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس خاندان کو بہشتی کنبہ کے خطاب سے نوازا۔؎ ایں سعادت بزور بازو نیست تا نه بخشد خدائے بخشنده آپ کے خاندان میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعاوی کی صداقت کے بارہ میں سینکڑوں نشانات الہیہ موجود ہیں۔زیر نظر کتاب میں ان میں سے بعض نشانات کا تذکرہ پیش کیا گیا ہے۔اب جبکہ حضرت ڈاکٹر سید عبدالستارشاہ صاحب (اللہ آپ سے راضی ہو ) کا وصال ہوئے ۶۵ سال کا طویل عرصہ گزر چکا ہے۔تاہم آپ اپنے کارناموں اور اخلاق فاضلہ کے حسین نقوش کی وجہ سے آج بھی زندہ جاوید ہیں۔آج آپ کا مخلص خاندان اکناف عالم میں خدمات بجالا رہا ہے اور آپ کی دعاؤں کے فیوض اور ثمرات سمیٹ رہا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ان بزرگ ہستیوں کی سیرت کے نمونے اپنی