حضرت مسیح موعودؑ کی دو اہم تقریریں

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page iv of 39

حضرت مسیح موعودؑ کی دو اہم تقریریں — Page iv

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ پیش لفظ طبع اول سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جلسہ سالانہ قادیان کے موقعہ پر ۲۹ رو ۳۰ دسمبر ۱۹۰۴ء کو دو (۲) تقریریں مسجد اقصیٰ میں فرمائیں ۔ یہ تقریریں ۱۹۰۵ء میں اخبار الحکم اور اخبار ” البدر قادیان میں شائع ہو چکی ہیں ۔ اب ہم نے کتابی طور پر اشاعت کے لئے ان تقاریر کو 66 الحكم جلد نمبر اول صفحه ۲ و ۳ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۵ء 66 الحكم “ جلد ۹ نمبر ۳ صفحه ۲ تا ۴ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۵ء اسی طرح 66 الحكم جلد ۹ نمبر ۴ صفحه ۲ و ۳ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۵ء سے نقل کیا ہے۔ اور ان کی نقل اور صحت کے سلسلہ میں ملفوظات سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة و السلام جلد ہفتم شائع کردہ شرکۃ الاسلامیہ لمیٹڈ ۔ ربوہ اور اخبار البدر ۱۹۰۵ء سے بھی استفادہ کیا ہے۔ تربیت و اصلاح اور روحانی ترقی کے لئے یہ تقاریر بڑی اہم ہیں۔ خدا تعالیٰ ہمیں مامور ربانی و مرسل یزدانی کی زریں نصائح پر عمل کرنے اور رضائے الہی حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔ خاکسار شریف احمد امینی ناظر دعوة وتبلیغ قادیان